اتوار, ستمبر ۱۴, ۲۰۲۵
23.9 C
Srinagar

بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس

سری نگر:منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے بونیار علاقے میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔

گرفتار شدگان کی شناخت منظور احمد بٹ ولد حبیب اللہ ساکن بگنہ سلام آباد اور مبشر احمد خان ولد عطا محمد خان ساکن نوشہرہ کے طور پر کی گئی ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن بونیار کی ایک پارٹی نے ایس ایچ او کی قیادت میں ڈگری کالج بونیار کے نزدیک ایک ناکے کے دوران دو افراد کو روکا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے 48 گرام چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد ان کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن بونیار میں بند رکھا گیا۔بیان میں گرفتار شدگان کی شناخت منظور احمد بٹ ولد حبیب اللہ ساکن بگنہ سلام آباد اور مبشر احمد خان ولد عطا محمد خان ساکن نوشہرہ کے طور پر کی گئی ہے۔

موصوف ترجمان نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بونیار میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی۔قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر پولیس نے سال 2023 سے اب تک منشیات کے غیر قانونی تجارتی نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈائون کے دوران 4 ہزار 5 سو 36 افراد کو گرفتار کیا ہے اور 4 سو 63 افراد کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے درج مقدمے درج کئے ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img