ہفتہ, ستمبر ۱۳, ۲۰۲۵
28.5 C
Srinagar

راہل گاندھی ڈاکٹر فاروق اور عمر عبداللہ سے ملاقی ہوئے،انتخابی گٹھ جوڑ پر مہر ثبت ہوگئی:ڈاکٹرفاروق عبداللہ کا دعویٰ

سری نگر،: کانگریس صدر ملکا ارجن کھڑکے اور راہل گاندھی نے جمعرات کے روز نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ کے ساتھ ملاقات کی جس دوران متحدہ طورپر الیکشن لڑنے پر تبادلہ خیال ہوا۔

اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر کے دو روزہ دورے پر آئے ہوئے کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور کانگریس صدر ملکا ارجن کھڑکے نے گپکار سری نگر میں نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ سے ملاقات کی۔

باوثوق ذرائع کے مطابق اس اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے کئی سینئر لیڈران بھی موجود تھے جس دوران اسمبلی انتخابات متحدہ طورپر لڑنے پر گفت وشنید ہوئی۔

ادھر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کیساتھ انتخابی گٹھ جوڑ ہوگیا ہے اور سبھی 90 اسمبلی نشستوں پر یہ اتحاد ہوچکا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کیساتھ ایک اچھے ماحول میں میٹنگ ہوئی ،جس میں اتحاد پر مہر ثبت ہوگئی اور جمعرات کی شام اس پر دستخط ہوں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محمد یوسف تاریگامی بھی ہمارے ساتھ ہیں ،ہم امید ہے ہمیں عوامی منڈیٹ سے اکثریت ملے گی ۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ڈاکٹر فاروق عبداللہ الیکشن لڑ رہے ہیں،اس پر زوردار قہقہ لگاتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے نامہ نگاروں سے کہا یہ سوال مت پوچھے ،میں اس پر جواب نہیں دوں گا ۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img