بدھ, ستمبر ۱۰, ۲۰۲۵
17.2 C
Srinagar

اودھم پور حملہ: سی آر پی ایف ہیڈ کوارٹر پر جاں بحق انسپکٹر کی میت پر گلباری کی تقریب

جموں، : جموں وکشمیر کے ضلع اودھم پور کے بٹل بلیان میں واقع سی آر پی ایف کی 187 بٹالین کے ہیڈ کوارٹر پر منگل کی صبح ڈوڈو حملے میں جاں بحق ہونے والے سی آر پی ایف انسپکٹر کلدیپ سنگھ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پھول مالا چڑھانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں اے ڈی جی پی سی آر پی ایف امرت موہن پرساد نے شرکت کی اور جاں بحق افسر کو خراج عقیدت پیش کیا۔بتادیں کہ اودھم پور ضلع کے رام نگر کے ڈوڈو علاقے میں ملی ٹینٹوں نے پیر کی شام پیرا ملٹری فورسز کی گشتی پارٹی پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں سی آر پی ایف آفیسر جاں بحق ہوا۔

جاں بحق افسر کی شناخت انسپکٹر کلدیپ سنگھ کے بطور کی گئی ہے۔دریں اثنا حملہ آوروں کی تلاش کے لئے علاقے میں دوسرے روز بھی وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ڈرون کیمروں کے ذریعے علاقے پر نگرانی کا عمل تیز کیا گیا ہے تاکہ مفرور ملی ٹینٹوں کو جلدازجلد ڈھونڈ نکال کر انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جاسکے۔

واضح رہے کہ جموں صوبے میں حالیہ تین ماہ کے دوران ملی ٹینٹ سرگرمیوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ نے جموں خطے کے جنگلی علاقوں میں بھی سیکورٹی فورسز کی اضافی کمپنیوں کو تعینات کیا ہے۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img