پیر, اپریل ۲۱, ۲۰۲۵
9.6 C
Srinagar

بانڈی پورہ سڑک حادثے میں نوجوان جاں بحق

سری نگر،: شمالی ضلع بانڈی پورہ کے گرورا علاقے میں پیش آئے سڑک کے ایک حادثے میں نوجوان کی موت واقع ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق جمعرات کی صبح بانڈی پورہ کے گرورا علاقے میں نامعلوم گاڑی نے سکوٹی کو زورد ار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں سکوٹی پر سوار مقامی نوجوان شدید طورپر زخمی ہوا۔

معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے نوجوان کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت 22سالہ معراج الدین ولد جاوید احمد ساکن چھٹے بانڈے کے بطور کی گئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img