منگل, اپریل ۲۲, ۲۰۲۵
19.1 C
Srinagar

شری امرناتھ یاترا: چھڑی مبارک پوتر گھپا کے لئے روانہ

سری نگر: سری نگر کے دشنامہ آکھرا مندر سے بدھ کی صبح چھڑی مبارک سخت سیکورٹی بندوبست اور بم بم بولے کے نعروں کی گونج میں پوتر گھپا کے لئے روانہ ہوئی۔

چھڑی مبارک کے متولی مہنت دیپندر گر نے میڈیا کو بتایا: ‘چھڑی مبارک آج شام جنوبی کشمیر میں واقع پہلگام پہنچے گی اور وہاں ایک رات قیام کرے گی’۔
انہوں نے کہا کہ چھڑی مبارک کو پوجا کے لئے چندن واری، شیش ناگ اور پنچترنی لے جایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ چھڑی مبارک 19 اگست شرون پورنیما کے موقع پر پوتر گھپا پہنچ جائے گی جہاں آخری پوجا کی جائے گی جس کے ساتھ اس سال کی شری امر ناتھ جی یاترا بھی اختتام پذیر ہوگی۔

موصوف متولی نے کہا کہ آج شرون شوکھ پرکاش دشنامی ہے اور ہم یاترا کے آخری رسومات میں حصہ لینے کے لئے پوتر گھپا کے لئے روانہ ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ اس سال کی یاترا کی آخری رسم ہے۔

52 دنوں پر محیط اس سال یہ سالانہ یاترا 29 جون سے شروع ہوئی تھی جو 19 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔
قابل ذکر ہے کہ امسال زائد از 5 لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے جبکہ ابھی بھی یاترا کے لئے کچھ دن باقی ہیں۔
سال گذشتہ ساڑھے چار لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا تھا جبکہ یہ یاترا 62 دنوں پر محیط تھی۔
 

Popular Categories

spot_imgspot_img