پولیس اور سول انتظامیہ کے ہم منصب قریبی تال میل برقرار رکھیں:وی کے بردھی
سری نگر/جموں وکشمیر پولیس کے صوبائی سربراہ وجے کمار بردھی نے صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بیدھوری کیساتھ منگل کو یہاں پولےس کنٹرول روم کشمیر میں پولیس اور سول انتظامیہ دونوں کے سینئر افسران کےساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی۔ اس جائزہ میٹنگ میں یوم آزادی کی تقریبات، ترنگا ریلی اور بلیدان ستمب کے افتتاح جیسے آئندہ پروگراموں کے انتظامات کو حتمی شکل دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔میٹنگ میں آئی جی پی ٹریفک جموں و کشمیر، ڈی آئی جی آرمڈ کشمیر، ڈی آئی جی سی کے آر سری نگر، ڈی سی سری نگر، ڈائریکٹر ایس ایس ایف جموں و کشمیر، ایس ایس پی سری نگر، آئی آر پی 6 ویں بٹالین، جے کے اے پی 13 ویں بٹالین، آئی آر پی 21 ویں بٹالین اور جے کے اے پی 9 ویں بٹالین کے افسران، ایس ایس پی ٹریفک سٹی سری نگر، ایس ایس پی اے پی سی آر کشمیر، ایس ایس پی سیکورٹی کشمیر، ایس پی ایسٹ سٹی سری نگر، ایس پی سا¶تھ سٹی سری نگر، ایس ڈی پی او شہید گنج سری نگر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے آغاز میں آئی جی پی کشمیر اور ڈویژنل کمشنر کشمیر کو متعلقہ افسران نے تقریبات کے محفوظ اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کےلئے کی گئی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ آئی جی پی کشمیر وی کے بردھی اور ڈویژنل کمشنر کشمیر وجے کماربیدھوری نے زمینی سطح پر پولیس اور سول انتظامیہ کے درمیان اعلیٰ سطحی ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اہم شعبوں کا خاکہ پیش کیا، بشمول فل ڈریس ریہرسل کے انتظامات، تقریبات کا درست وقت، انٹری پاسز کا انتظام اور ان تقریبات کے دورانVVIPsکی ٹریفک کی نقل و حرکت۔ انہوں نے شرکت کرنے والے افسران کو ہدایت کی کہ وہ پولیس اور سول انتظامیہ میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ قریبی تال میل برقرار رکھیں۔ انہوں نے اپنی ذمہ داری کے متعلقہ شعبوں میں پیدا ہونے والی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاری کی اہمیت پر زور دیا۔اجلاس میں امن و امان کو برقرار رکھنے میں خطے کی لگن کی عکاسی کرتے ہوئے قومی اہمیت کے حامل ان تقریبات کے محفوظ اور ہموار انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے پولیس اور سول انتظامیہ کے عزم پر زور دیا گیا۔