منگل, اپریل ۲۹, ۲۰۲۵
11 C
Srinagar

اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے باعث لوک سبھا میں وقفہ سوال میں خلل پڑا

نئی دہلی:  اپوزیشن ارکان نے بدھ کو لوک سبھا میں ذات پات کی سیاست کو مضبوطی سے اٹھاتے ہوئے زبردست ہنگامہ کیا اور ایوان کے وسط میں پلے کارڈ لہرانے لگے، جس کی وجہ سے اسپیکر کو ایوان کی کارروائی 12 بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔

جیسے ہی اسپیکر اوم برلا نے ایوان کی کارروائی شروع کی، اپوزیشن ارکان نے ذات پات کے معاملے پر ہنگامہ کرتے ہوئے نعرے بازی شروع کردی۔ کئی ارکان نعرے لگاتے ہوئے ایوان کے وسط میں آ گئے اور پلے کارڈز لہرا کر ہنگامہ شروع کر دیا۔

ہنگامہ آرائی کے درمیان ہی مسٹر برلا نے ایوان کو چلانے کی کوشش کی اور وقفہ سوال جاری رکھا۔ اس دوران مرکزی وزراء نے ارکان کے کئی سوالوں کے جواب بھی دیئے۔ایوان میں جاری ہنگامہ آرائی کے درمیان پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے ہنگامہ کرنے پر کانگریس کو نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ ایوان کو متاثر کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ملک کو کمزور کرکے اسے توڑنا چاہتی ہے۔ وہ مسلسل ملک کو توڑنے والے بیانات دے رہی ہے۔ کانگریس ملک میں تشدد پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

حزب اختلاف کے ارکان کے مسلسل ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ایوان میں کچھ سنائی نہیں دیا تو مسٹر برلا نے ارکان کو پرسکون رہنے اور ایوان کی کارروائی میں حصہ لینے کی تلقین کی لیکن وہ نعرے لگاتے ہوئے پلے کارڈ لہراتے رہے۔ اس پر مسٹربرلا نے پلے کارڈ نہ لہرانے کی سخت ہدایات بھی دیں، لیکن ہنگامہ نہیں رکا تو ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img