منگل, مارچ ۲۵, ۲۰۲۵
15.9 C
Srinagar

بلٹ ٹرین کی ٹیکنالوجی پر تیزی سے کام جاری ہے: ویشنو

نئی دہلی: ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ بلٹ ٹرین پروجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے اور اسے دیسی ٹیکنالوجی کے مطابق ڈھالا جا رہا ہے اور جیسے ہی یہ کام مکمل ہوگا، پورے ملک میں وندے بھارت ٹرین کی طرز پر بلٹ ٹرین کا آپریشن شروع کردیا جائے گا۔

بدھ کو لوک سبھا میں وقفہ سوال کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں مسٹر ویشنو نے کہا کہ بلٹ ٹرین پروجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے اور اس کے بجٹ میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ اسے جدید طریقے سے تیار کیا جا رہا ہے اور کئی مقامات پر اس کے لیے اراضی کے حصول کا کام بھی کیا جا رہا ہے۔

اتر پردیش، بہار اور مغربی بنگال کے لیے بلٹ ٹرین چلانے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ بلٹ ٹرین کا ڈیزائن خود کفیل ہندوستان میں تیار ہونا شروع ہو گیا ہے اور حکومت کی پوری توجہ اس وقت بلٹ ٹرین کی ٹیکنالوجی کے حصول پر مرکوز ہے۔ جیسے ہی ٹکنالوجی میں مکمل مہارت حاصل ہو جائے گی، پورے ملک میں وندے بھارت ٹرین کی طرح بلٹ ٹرین کی رسائی بڑھادی جائے گی۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img