منگل, اپریل ۲۲, ۲۰۲۵
22.6 C
Srinagar

سوپور میں پراسرار دھماکہ، چار افراد جاں بحق

نیوزڈیسک

سوپور:  شمالی کشمیر کے سوپور میں پیر کی دوپہر ایک پراسرار دھماکے میں چار افراد کی موت ہو گئی۔عہدیداروں نے خبر رساں ادارے جی این ایس کو بتایا کہ شیر کالونی سوپور میں ایک پراسرار دھماکہ ہوا، جس میں چار افراد شدید زخمی ہوئے اور بعد میں انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں ڈاکٹروں نے اُنہیں مزید علاج ومعالجہ کے لئے صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ ریفر کیا ۔

معلوم ہوا ہے کہ اسپتال پہنچانے کے دوران راستے میں ہی تین افراد زندگی کی جنگ ہار گئے جبکہ صورہ انسٹی چیوٹ میں ایک زخمی دوران علاج دم توڑ بیٹھا۔

حکام نے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت شیر ​​کالونی کے رہائشی نذیر احمد ندرو، اعظم اشرف میر ساکن شیر کالونی اور عادل رشید بٹ کے نام سے کی ہے جبکہ ایک جاں بحق شخص کی  شناخت اب تک نہیں ہوئی۔

دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔(جی این ایس)

 

 

Popular Categories

spot_imgspot_img