اننت ناگ : جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سیاحتی مقام ڈکسم میں ایک دلخراش حادثے میں دو کمسن سمیت 8 افراد کی موت ہوگئی ۔
خبررساں ادارے کے مطابق ایک سومو گاڑی زیر نمبر(JK03H9017 ) قابو کھو بیٹھی اور سڑک پر پلٹ گئی ۔اس حادثے میں 8 افراد جاں بحق ہوئے جس میں ایک ہی خاندان کے 5 بچے شامل تھے ۔مذکورہ افراد کشتواڑ سے آرہے تھے ،جن میں دو خواتین بھی شامل تھیں ۔