جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
14.8 C
Srinagar

ڈوڈہ حملہ:پولیس نے تین ملی ٹنٹوں کے خاکے جاری کئے، اطلاع دینے والے کو 5 لاکھ روپیے انعام دینے کا کیا اعلان

جموں، :جموں وکشمیر پولیس نے ضلع ڈوڈہ میں ہونے والے حالیہ حملوں میں ملوث تین ملی ٹنٹوں کے خاکے جاری کئے اور ان کے بارے میں اطلاع فراہم کرنے والے کو پانچ لاکھ روپیے نقدی انعام دینے کا اعلان کیا۔

ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ ڈوڈہ کے بالائی علاقوں اور ڈیسہ میں سرگرم تین دہشت گردوں جو ضلع کے اورار باگی علاقے میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملوں میں ملوث تھے، کے خاکے جاری کئے گئے۔انہوں نے کہا: ‘جموں وکشمیر پولیس نے ہر دہشت گرد کے بارے میں اطلاع فراہم کرنے والے کو 5 لاکھ رپیے انعام دینے کا اعلان کیا ہے’۔

بیان میں عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ دہشت گردی کی موجودگی اور نقل و حمل کے بارے میں پولیس کو مطلع کریں۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img