ہفتہ, جنوری ۲۵, ۲۰۲۵
5.5 C
Srinagar

مسجد اقصیٰ کی حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے :نیتن یاہو

تل ابیب:  اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہونے مسجد اقصیٰ کے حوالے سے فوری طور پر وضاحت کی ہے کہ اس کی حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے بلکہ اس کا پہلے والا سٹیٹس ہی برقرار رہے گا۔ نیتن یاہو کو بدھ کے روز یہ بیان اس وقت دینا پڑا جب اسرائیلی مخلوط کابینہ کے اہم اور انتہا پسند وزیر ایتمار بین گویر نے بیان داغا کہ ‘اب یہودی بھی مسجد اقصیٰ میں عبادت کر سکیں گے۔’
العربیہ کے مطابق اس بیان کے سامنے آنے کے بعد اسرائیل کے ہی ایک اور وزیر نے کہا تھا کہ اس بیان سے ہر طرف آگ لگ سکتی ہے۔ کانگریس سے خطاب سے بھی پہلے اس ممکنہ صورت حال سے بچنے کے لیے نیتن یاہو کو وضاحت جاری کرنا پڑی۔

نیتن یاہو نے اس کے بعد کہا کہ مسجد اقصیٰ کے ‘ا سٹیٹس کو ‘ کے حوالے سے اسرائیل نے اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے اور کوئی تبدیلی نہیں کرے گا۔ ‘ نیتن یاہو کے دفتر نے اس وضاحتی بیان کا اجرا نیتن یاہو کے کانگریس سے خطاب سے محض چند گھنٹے پہلے کیا۔

بدھ کے روز ہی اس سے پہلے نیتن یاہو کے اتحادی بین گویر نے بتایا تھا کہ وہ ایک سیاسی عہدے دا ر ہیں۔ سیاسی عہدہ اس بات میں رکاوٹ نہیں پیدا کرتا کہ یہودی ٹیمپل ماؤنٹ میں عبادت کریں۔ خیال رہے یہودی مسجد اقصیٰ کو یہودیوں کی ٹیمپل ماؤنٹ کا نام دیتے ہیں۔

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نےبین گویر کے اس بیان پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ ایکس ‘ پر لکھا ‘بین گویر اسرائیلی کابینہ میں بیٹھ کر مشرق وسطیٰ میں آگ لگانا چاہتا ہے۔’

یواین آئی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img