جمعہ, ستمبر ۲۰, ۲۰۲۴
19.4 C
Srinagar

بجٹ ،عوام اور مہنگائی ۔۔۔۔۔۔

پارلیمنٹ میں رواں مالی سال کا پہلا بجٹ پیش کیا گیا ۔ اس حوالے سے ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پہلے سے تیاری کی تھی اور انہوں نے اس حوالے سے ملک کی مختلف تاجر انجمنوں ،ٹریڈ یونین لیڈران اور دیگر لوگوں سے ملاقاتیںکیں۔گزشتہ تین دہائیوں کے دوران ملک میں جس تیزی کے ساتھ اشیایہ خوردنی،پیٹرول ،ڈیزل اور رسوئی گیس جیسے روز مرہ استعمال ہو رہی چیزوں کی قیمتوں میں اُچھال دیکھنے کو ملا ہے، اس سے قبل ملک کے عوام نے یہ اچھال کبھی نہیں دیکھا تھا۔ملک میں جی ایس ٹی لاگو کرنے سے ملک کی حکومت کو فائدہ مل گیا اور ان ہی رقومات سے ملک کی تعمیر و ترقی ممکن ہو پارہی ہے لیکن عام لوگوں کومہنگائی کی وجہ سے جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے، وہ واقعی ایک غور طلب بات ہے۔
اگر ہم صرف جموں وکشمیر کا سرسری جائزہ لیں ، تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ بجلی فیس میںسب سے زیادہ اضافہ کیا گیا ہے ٹول ٹیکس، کھانے پینے کی چیزوں پر جی ایس ٹی کے اطلاق سے عام انسان بہت زیادہ متاثر ہوا ہے۔جہاں تک دستکاروں،کاریگروں اور یومیہ مزدوری کرنے والے لوگوں کا تعلق ہے، وہ مشکل سے اپنے اہل و عیال کو پالتے ہیں۔اب جبکہ ملک کی مختلف ریاستوں میں اسمبلی کے انتخابات ہونے جارہے ہیں اور انتخابی کمیشن نے اس حوالے سے تمام تیاریاں کی ہیں، اُمید کی جارہی ہے کہ موجودہ این ڈی اے سرکار نے اپنے سیاسی فائدے کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ کو عوام کی امنگوں کے عین مطابق تیار کیا ہو گا اور اب کی باراس بجٹ میں عام لوگوں ،تاجروں ،سرکاری ملازمین اور کسانوں کے لئے راحت و سکون کا خیال رکھا ہوگا۔ کھانے پینے کی چیزیں سستی ہوں گی۔جہاں تک پارلیمنٹ میں موجود اپوزشن جماعتوں کا تعلق ہوتا ہے وہ سرکار کو کسی نہ کسی معاملے پر گھیرتے رہتے ہیں لیکن عوامی خوشحالی کے لئے ہو رہے کام یا منصوبوں کو تیار کرنے اور ان منصوبوں کو عملانے کے لئے انہیں بھی حکومت کی مدد کرنی چاہئے، تاکہ ملک کا عام انسان امن ،سکون اور خوش اسلوبی سے اپنی زندگی گذار سکے اور والدین اپنے بچوں کو بہتر تعلیم دے سکیں اور اس طرح ملک میں غربت و افلاس کا خاتمہ ہو ۔
ملک کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کا اندازہ تب ہوتا ہے جب ملک کی عوام کو زندگی جینے کے لئے زیادہ محنت و مشقت نہ کرنا پڑے بلکہ آرام و سکون کے ساتھ ایک انسان زندگی گذار سکے اور اپنی بچوں اور دیگر اہل خانہ کی بہتر ڈھنگ سے ہر سہولیت میسر رکھ سکے۔یہ تب ہی ممکن ہے جب ملک کی سرکار عوام کے لئے وہ تمام سہولیات کم قیمت پر دستیاب رکھ سکےجو زندگی گذارنے کے لئے نہایت ہی ضروری ہیں۔اُمید کی جاتی ہے آج پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے بجٹ میں ان تمام باتوں کا خیال فائنانس منسٹر نے رکھا ہوگا ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img