ہفتہ, نومبر ۲, ۲۰۲۴
17.3 C
Srinagar

بارہمولہ میں شر پسند پر پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج: پولیس

سری نگر:  جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ملک دشمن سرگرمیوں کے الزام میں ملوث ایک شخص کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

مذکورہ شخص کی شناخت بشیر احمد بیگ ولد غلام محی الدین ساکن شر پورہ چندوسہ کے طور پر کی گئی ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں انجام دیتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے مجاز اتھارٹی سے اجازت حاصل کرنے کے بعد بشیر احمد بیگ ولد غلام محی الدین ساکن شر پورہ چندوسہ نامی شخص پر پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص کو حراست میں لے کر سینٹرل جیل سری نگر منتقل کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اس کے خلاف کئی مقدمے درج ہیں اور وہ امن و قانون کی صورتحال میں خلل ڈالنے اور بغاوت میں ملوث تھا۔انہوں نے کہا کہ کئی مقدموں میں ملوث ہونے کے با وجود وہ ملک اور سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث رہنے سے باز نہیں رہا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img