چھندواڑہ: مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ ضلع میں امرواڑا اسمبلی ضمنی انتخاب کے لئے ووٹوں کی گنتی آج صبح 8 بجے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان شروع ہوگئی۔ ایک یا دو گھنٹے میں ابتدائی رجحانات آنا شروع ہو جائیں گے اور تمام نو امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ دوپہر تک ہو جائے گا۔ووٹوں کی گنتی تقریباً 20 راؤنڈز میں مکمل کی جائے گی۔ 10 جولائی کو امرواڑہ کے 2.57 لاکھ ووٹروں میں سے 78.87 فیصد نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا تھا۔