نیوزڈیسک
سرینگر: جموں وکشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے قمرواری علاقے میں اُس وقت جمعہ کی صبح سراسیمگی پھیل گئی جب یہاں ایک غیر مقامی خاتون کی لاش مشتبہ حالت میں پائی گئی ۔
ایک مقامی انگریزی خبر رساں ادارے کے مطابق بلال کالونی قمرواری سرینگر میں جمعہ کی صبح کرائے ایک کمرے سے ایک غیر مقامی خاتون کی مشتبہ حالت میں مردہ پائی گئی ۔
اس موقع پر پولیس کو مطلع کیا گیا ،اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ،جس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر موت کی وجوہات جاننے کے لئے تفتیش شروع کردی ۔