جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

پولیس سربراہ کا دورہ کٹھوعہ، سیکورٹی منظر نامے کا جائزہ لیا

جموں: جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ آ رآر سوین نے کٹھوعہ میں مفرور ملی ٹینٹوں کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا۔اطلاعات کے مطابق منگل کے روز پولیس سربراہ آر آر سوین ، اے ڈی جی پی لا اینڈ آرڈر وجے کمار ، اے ڈی جی پی جموں آنند جین نے کٹھوعہ کا دورہ کیا۔

معلوم ہوا ہے کہ پولیس کے سینئر آفیسران نے جنگلی علاقے میں جاری آپریشن کے بارے میں فیلڈ آفیسران سے آگاہی حاصل کی۔
حکام نے بتایا کہ پولیس سربراہ نے کٹھوعہ میں جاری ملی ٹینٹ مخالف آپریشن کا بچشم جائز ہ لیا اور آفیسران کو ہدایت دی کہ مفرور ملی ٹینٹوں کو جلد ازجلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

ذرائع کے مطابق پولیس سربراہ نے کٹھوعہ میں سیکورٹی منظر نامے کا بھی جائزہ لیا جس دوران انہوں نے آفیسران کو حکم دیا کہ ضلع بھر میں دہشت گرد اعانت کاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ جموں صوبے میں ملی ٹینسی کو کسی بھی صورت میں پنپنے کا دوبارہ موقع فراہم نہیں کریں گے اور جوکوئی بھی ملک دشمن عناصر کی مدد و اعانت میں ملوث پایا جائے گا اس کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

بتادیں کہ پیر کی سہ پہر ملی ٹینٹوں نے کٹھوعہ کے مچھیڈ علاقے میں فوجی کانوائی پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں جونیئر کمیشنڈ آفیسر سمیت پانچ جوان جاں بحق جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے تھے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img