اتوار, نومبر ۱۰, ۲۰۲۴
9.4 C
Srinagar

بارہمولہ میں 2 منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مادہ برآمد: پولیس

نیوزڈیسک

بارہمولہ:  پولیس نے منگل کو بارہمولہ میں ایک کارروائی کے دوران 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء برآمد کی گئی۔ جاری کردہ ایک بیان میں، پولیس ترجمان نے کہا کہ پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جن کی شناخت ہاشم احمد میر ولد فاروق احمد اور عاقب احمد شاہ ولد غلام محمد ساکنان ملگام کنزر کے نام سے ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے قبضے سے 32 گرام ممنوعہ چرس جیسا مادہ اور شارٹ ڈیجیٹل سکیلر برآمد کیا گیا ہے۔ انہیں گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن کنزر منتقل کر دیا گیا ،جہاں وہ زیر حراست  ہیں۔

 

 

Popular Categories

spot_imgspot_img