سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے مدر گام گائوں میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان انکائونٹر شروع ہوا ہے۔کشمیر زون پولیس نے ہفتے کو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘ضلع کولگام کے مدرگام میں انکائونٹر شروع ہوا ہے’۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کام پر لگے ہوئے ہیں۔
قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر سیکورٹی فورسز نے مدر گام گائوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی آپریشن کی ایک پارٹی جوں ہی مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے ملی ٹنٹوں نے اس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔جس میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہو گیا جس کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بہٹھا-
دریں اثنا سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ مزید سخت کر دیا ہے تاکہ ملی ٹنٹوں کو بھاگنے کا کوئی موقع نہ مل سکے۔بتایا جاتا ہے کہ محاصرے میں کم سے کم دو جنگجو پھنسے ہوئے ہیں۔