جمعہ, فروری ۱۴, ۲۰۲۵
11.8 C
Srinagar

ہندوستان کا دفاعی پروڈکشن 1.27 لاکھ کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچا

نئی دہلی،: سال 2023 میں ہندوستان کا سالانہ دفاعی پروڈکشن 24-2023 میں 1.27 لاکھ کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں دفاعی پروڈکشن میں 16.7 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ سال 20-2019 کے مقابلے میں 60 فیصد زیادہ ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کی پالیسیوں اور اقدامات کے کامیاب نفاذ کی وجہ سے وزارت دفاع نے مالیاتی سال (مالی سال 2024-2023) کے دوران قدر کے لحاظ سے‘آتم نر بھربھارت‘ کے حصول پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مقامی دفاعی پروڈکشن میں اب تک کی سب سے زیادہ ترقی حاصل کی ہے۔تمام ڈیفنس پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز(ڈی پی ایس یوز)، دیگر پی ایس یوز اور دفاعی اشیاء تیار کرنے والے اداروں اور پرائیویٹ کمپنیوں سے موصول ہوئے اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں دفاعی پروڈکشن کی مالیت ریکارڈ حد تک بڑھ گئی ہے، یعنی 126887 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ جو گزشتہ مالی سال کی دفاعی پروڈکشن کے مقابلے میں 16.7 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ مالی سال 2023-2022 میں دفاعی پروڈکشن کی قیمت 108684 کروڑ روپے تھی۔

ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے کامیابی کا اعتراف کرتے ہوئے، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ‘میک ان انڈیا’ پروگرام وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں سال بہ سال نئے سنگ میل عبور کر رہا ہے۔ انہوں نے بھارت کو دفاعی مینوفیکچرنگ کے عالمی مرکز کے طور پر ترقی دینے کے حکومت کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا۔

سال 2024-2023 میں پروڈکشن کی کل مالیت(وی او پی) میں سے، تقریباً 79.2فیصد ڈی پی ایس یوز /دیگر پی ایس یوز اور 20.8فیصد نجی شعبے کی طرف سے دیا گیا ہے۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مطلق قدر کے لحاظ سے، پی ایس یوز/ ڈی پی ایس یوز اور نجی شعبے دونوں نے دفاعی پروڈکشن میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔ مسٹر راج ناتھ سنگھ نے ڈی پی ایس یوز، دیگر پی ایس یوز دفاعی اشیاء بنانے والی صنعتوں اور نجی صنعت کو دفاعی پروڈکشن کو اب تک کی بلند ترین سطح پر لے جانے کے لیے مبارکباد دی۔

یہ کارنامہ حکومت کی طرف سے گزشتہ 10 سالوں میں پالیسی اصلاحات/پہل قدموں اور کاروبار کرنے میں آسانی کی وجہ سے حاصل کیا گیا ہے جس میں خود انحصاری حاصل کرنے پر توجہ دی گئی ہے۔ مقامی سطح پر سازو سامان کو تیار کرنے کی کوششوں کو مستقل بنیادوں پر جارحانہ انداز میں جاری رکھا گیا ہے، جس کے نتیجے میں اب تک کی سب سے زیادہ وی او پی حاصل ہوئی ہے۔ مزید برآں، بڑھتی ہوئی دفاعی برآمدات نے مقامی دفاعی پروڈکشن میں مجموعی طور پر اضافے میں زبردست تعاون کیا ہے۔ یاد رہے کہ مالی سال 2024-2023 میں دفاعی برآمدات 21083 کروڑ روپے کی بلند ترین سطح کو چھو گئیں، جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 32.5 فیصد اضافے کی عکاسی کرتی ہیں جب یہ تعداد 15920 کروڑ روپے تھی۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img