جمعہ, ستمبر ۲۰, ۲۰۲۴
24.9 C
Srinagar

برطانیہ: لیبر پارٹی کو پارلیمان میں اکثریت حاصل، کیئر اسٹارمر وزیر اعظم ہوں گے

برطانیہ کی لیبر پارٹی نے ملک کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اقتدار سنبھال لیا، انہوں نے ہاؤس آف کامنز میں ورکنگ اکثریت کے لیے 326 سیٹوں کی حد عبور کر لی ہے۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق پارلیمان میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد لیبر پارٹی کے سربراہ و منتخب وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے لندن میں ایک فاتحانہ تقریر میں بتایا کہ اس طرح کا مینڈیٹ ایک بڑی ذمہ داری کے ساتھ آتا ہے۔

منتخب وزیر اعظم کیرئ اسٹارمر نے جمعہ کو برطانیہ میں قومی تجدید کی مدت شروع کرنے کا وعدہ کیا۔انہوں نے تقریر کرنتے ہوئے بتایا کہ آج ہم اگلے باب کا آغاز کرتے ہیں، ہم تبدیلی کا کام شروع کریں، قومی تجدید کا مشن اور اپنے ملک کی تعمیر نو شروع کریں گے۔

دوسری جانب برطانیہ کے سابق وزیر اعظم رہنما رشی سناک نے جمعے کو برطانیہ کے عام انتخابات میں کیئر اسٹارمر کی مرکزی اپوزیشن لیبر پارٹی سے شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ میں اس نقصان کی ذمہ داری لیتا ہوں۔کنزرویٹو پارٹی کے رہنما رشی سناک نے کہا کہ آج اقتدار خیر سگالی کے ساتھ پرامن اور منظم طریقے سے منتقل ہوجائے گا۔

‘برطانوی عوام تبدیلی کے لیے تیار ہیں’

لیبر پارٹی کے رہنما کیئر اسٹارمر نے لندن سے اپنی نشست پر کامیابی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کے عوام نے آج فیصلہ سنا دیا ہے کہ وہ تبدیلی کے لیے تیار ہیں اور یہ تبدیلی یہیں سے آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ برطانیہ کے عوام کی جمہوریت اور ان کا مستقبل ہے جس کے لیے انہوں نے ووٹ دیا اور اب ہماری ذمے داری ہے کہ ہم کارکرگی کا مظاہرہ کریں۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم رشی سونک کی کنزرویٹو پارٹی کو انتخابی تاریخ کی بدترین کارکردگی کا سامنا ہے جسے 131 نشستیں ہی ملنے کی توقع ہے۔

برطانیہ میں بڑھتی مہنگائی اور سیاسی عدم استحکام کے دوران پانچ وزرائے اعظم کی تبدیلی کو کنزرویٹو پارٹی کی شکست کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img