بدھ, اکتوبر ۹, ۲۰۲۴
23.9 C
Srinagar

جے شنکر نے چینی وزیر خارجہ سے ملاقات کی

آستانہ (قازقستان) : وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہی اجلاس کے موقع پر آج یہاں چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی جس میں سرحدی علاقوں میں زیر التواء تعطل کو جلد حل کرنے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔

ڈاکٹر جے شنکر نے ملاقات کے بعد ‘ایکس’ پر اپنی پوسٹ میں لکھا، "آج صبح آستانہ میں سی پی سی پولٹ بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی۔ سرحدی علاقوں کے باقی ماندہ مسائل کے جلد حل پر تبادلہ خیال کیا۔ اس مقصد کے لیے سفارتی اور فوجی چینلز کے ذریعہ کوششوں کو دوگنا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایل اے سی کا احترام کرنا اور سرحدی علاقوں میں امن کو یقینی بنانا ضروری ہے۔ باہمی تعلقات کے تین عناصر – باہمی احترام، باہمی حساسیت اور باہمی دلچسپی – ہمارے دوطرفہ تعلقات کی رہنمائی کریں گے۔

بعد ازاں وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر خارجہ نے چینی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ یی سے آج صبح ملاقات کی۔ 04 جولائی 2024 کو آستانہ، قازقستان میں ایس سی او کے سربراہان حکومت کی کونسل کے اجلاس کے موقع پر ہونے والی اس ملاقات کے دوران دونوں وزراء نے دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے اور تعمیر نوکے لئے مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) پر بقیہ مسائل کا فوری حل تلاش کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

 یواین آئی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img