ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

نئی دہلی: ٹی -20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد خصوصی طیارے ‘چیمپئنز ورلڈ کپ 24’ سے جمعرات کی صبح وطن پہنچنے والی ہندوستانی کرکٹ کا اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر شائقین کی موجودگی میں شاندار استقبال کیا گیا۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پوسٹ کئے گئے ویڈیوز کے مطابق آج صبح آئی جی آئی ایئرپورٹ پہنچنے والی ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما اپنے ہاتھوں میں ٹرافی لے کر باہر آئے۔ اس کے بعد روہت نے وہاں موجود مداحوں کی بڑی تعداد کو ٹرافی کی جھلک دکھا کر خوشی کا اظہار کیا۔ اس کے بعد کرکٹ ٹیم آئی ٹی سی موریا پہنچی تو وہاں ڈھول کے ساتھ ان کا استقبال کیا گیا۔ اس دوران کپتان روہت شرما سمیت کئی کھلاڑی ڈھول کی تھاپ پر تھرکتے نظر آئے۔

بی سی سی آئی کی جانب سے پوسٹ کئے گئے ویڈیو میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ٹرافی کے ساتھ سفر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے نظر آئے۔
قابل ذکر ہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ہندوستانی کرکٹ ٹیم بارباڈوس میں سمندری طوفان بیرل کی وجہ سے پھنس گئی تھی۔ طوفان کے تھمنے کے بعد ٹیم آج خصوصی طیارے کے ذریعے وطن واپس پہنچی۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

یواین آئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.