نئی دہلی،: راجیہ سبھا میں اتر پردیش کے ہاتھرس میں پیش آئے ایک المناک حادثے پر آج گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا، جس میں بھگدڑ کے دوران سینکڑوں لوگوں کی موت ہو گئی۔
راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑنے ایوان کی کارروائی کے آغاز پر اس حادثے کے بارے میں ایوان کو آگاہ کیا اور اس حادثہ پر تعزیت کا اظہار کیا۔اس المناک حادثہ پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر دھنکھڑنے کہا کہ یہ ایوان متفقہ طور پر اس واقعہ پر دلی تعزیت ظاہرکرتے ہوئے متاثرین کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔ ایوان زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہے۔
یواین آئی