انہوں نے کہا کہ ہم بارش سے متاثر ہونے والے 25 ہزار لوگوں کی بات کر رہے ہیں۔دریں اثناء وینزویلا کے نائب صدر ڈیلسی روڈریگیز نے سوشل میڈیا کے ذریعے کہا کہ وزراء پر مشتمل ایک کمیشن صورتحال سے نمٹنے کے لیے سکرے جا رہا ہے۔
کوماناکوا، سکرے شہر طوفان بیرل کی وجہ سے سیلاب کی زد میں آ گیا ہے، جس کی وجہ سے علاقے کا دریائے منزاناریس ندی میں بھی طغیانی آگئی ہے۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میٹرولوجی اینڈ ہائیڈرولوجی کی طرف سے صبح جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، زمرہ 5 کے طوفان میں زیادہ سے زیادہ 270 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھیں۔
یواین آئی