منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
29.9 C
Srinagar

ورلڈ بینک کے وفد نے بھجن لال سے کی ملاقات

جے پور:  ورلڈ بینک کے ایک وفد نے یہاں راجستھان کے وزیر اعلی بھجن لال شرما سے ملاقات کی۔مسٹر شرما نے پیر کو وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر وفد کے ارکان کے ساتھ ریاست میں سڑکوں، پانی، بجلی، شہری ترقی اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران ریاست کی ترقی میں عالمی بینک کے کردار کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مسٹر شرما نے وفد کے ارکان کے ساتھ ریاست میں جاری پروجیکٹوں اور مختلف شعبوں میں کئے جارہے ترقیاتی کاموں سمیت مستقبل کے وژن کے بارے میں معلومات شیئر کیں۔ اس چھ رکنی وفد میں محترمہ بھاونا بھاٹیہ، مسٹر ارنب بندھوپادھیائے، محترمہ رینو انیجا، مسٹر تشار اروڑہ، مسٹر راج گوپال اور مسٹر ہرش شامل تھے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img