ٹی20ورلڈکپ فائنل: بھارت کا جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 177 رنز کا ہدف

ٹی20ورلڈکپ فائنل: بھارت کا جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 177 رنز کا ہدف

سپورٹس ڈیسک

امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو فتح کے لیے 177 رنز کا ہدف دے دیا۔

ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کا فائنل مقامی وقت کے مطابق شام 8 بجے ویسٹ انڈیز کے شہر برج ٹاؤن، بارباڈوس کے کنسنگٹن اوول اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ جنوبی افریقا ایک اچھی ٹیم ہے اور اچھی کرکٹ کھیلی ہے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم نے کہا کہ ہم پر کوئی دباؤ نہیں، ہمارے لیے ایک سنہری موقع ہے، ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے، ہمیں خود پر یقین ہے، آج ایک اچھا مقابلہ ہوگا۔

دونوں ٹیمیں پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) فائنل میں مدمقابل ہوں گی، اس سے پہلے 2014 کے ٹی20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں بھارت اور جنوبی افریقہ کا مقابلہ ہوا تھا جس میں بھارت کو کامیابی ملی تھی۔

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار کوئی بھی ٹیم ناقابل شکست رہتے ہوئے ورلڈ چیمپئن کا تاج اپنے سر سجائے گی، کیوں کہ دونوں ہی ٹیمیں اب تک ناقابل شکست رہی ہیں۔

جنوبی افریقہ نے گروپ مرحلے میں بنگلہ دیش، سری لنکا، نیدرلینڈز اور نیپال کے خلاف فتوحات حاصل کیں اور سپر ایٹ مرحلے میں امریکا کے علاوہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز جیسی مضبوط ٹیموں کو شکست دی، جب کہ سیمی فائنل میں افغانستان کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دے کر پہلی بار فائنل میں رسائی حاصل کی۔

دوسری جانب، بھارت نے اپنی مہم کا آغاز آئرلینڈ، پاکستان، امریکا کے خلاف جیت سے کیا، کینیڈا کے خلاف میچ بارش کی نذر ہوگیا، سپر ایٹ مرحلے میں بھارت نے افغانستان، بنگلہ دیش کے علاوہ آسٹریلیا کو شکست دی، جب کہ سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 68 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.