مودی نیٹ کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کرائیں : راہل گاندھی

مودی نیٹ کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کرائیں : راہل گاندھی

نئی دہلی: لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ قومی اہلیت اور میڈیکل داخلہ امتحان (نیٹ) میں دھاندلی لاکھوں بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ ہے، اس لئے وزیر اعظم نریندر مودی کو پارلیمنٹ میں اس پر وسیع بحث کرنی چاہئے ایوان کی کارروائی سے پہلے مسٹر گاندھی نے یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہا کہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے اور اس کی جانچ ہونی چاہئے اور اس معاملےپر پارلیمنٹ میں مختلف پہلوؤں پر وسیع سطح پر بحث ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا، "کل تمام اپوزیشن پارٹیوں کے فلور لیڈروں کی میٹنگ ہوئی تھی اور سب کے ساتھ اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ نیٹ کے معاملے پر ایوان میں بحث ہونی چاہئے۔”

مسٹر گاندھی نے کہا، "میں وزیر اعظم سے درخواست کرتا ہوں کہ یہ نوجوانوں کے مستقبل کا معاملہ ہے اور اس پر مناسب طریقے سے بات کی جانی چاہئے۔ آپ بھی اس بحث میں شامل ہوں، کیونکہ یہ نوجوانوں کا معاملہ ہے۔ پارلیمنٹ سے یہ پیغام جانا چاہئے کہ ہندوستانی حکومت اور اپوزیشن مل کر طلباء کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.