پیر, دسمبر ۲, ۲۰۲۴
9.9 C
Srinagar

جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں انکائونٹر شروع: پولیس

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے سنو علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان انکائونٹر شروع ہوا ہے ضلع پولیس ڈوڈہ نے بدھ کو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘گنڈوہ پولیس اسٹیشن کے سنو علاقے میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے خلاف انکائونٹر شروع ہوا ہے’ قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز نے سنو علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک پارٹی مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے جنگجوئوں نے ان پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ محاصرے میں 2 سے 3 جنگجو پھنسے ہوئے ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img