ہفتہ, نومبر ۲, ۲۰۲۴
17.3 C
Srinagar

اوڑی انکاونٹر :تلاشی آپریشن تیسرے روز بھی جاری

سری نگر:شمالی ضلع بارہ مولہ کے اوڑی سیکٹر میں پیر کے روز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری رہا بتادیں کہ ہفتے کی شام کو فوج نے اوڑی سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا تھا اطلاعات کے مطابق اوڑی سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کے بعد ملی ٹینٹوں کی تلاش پیر کو بھی جاری رہی ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کی صبح سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد اوڑی سیکٹر میں سرچ آپریشن لانچ کیا جس دوران وہاں پر چھپے بیٹھے ملی ٹینٹوں اور فورسز کے مابین شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دن بھر علاقے میں رک رک کر گولیوں کا تبادلہ جاری رہا اور شام ہوتے ہی آپریشن کو اتوار کی صبح تک موخر کیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اتوار اعلیٰ الصبح سیکورٹی فورسز نے دوبارہ آپریشن شروع کیا جس دوران تصادم کی جگہ ایک عدم شناخت دراندازکی لاش برآمد کی گئی۔

معلوم ہوا ہے کہ فوج کو مصدقہ اطلاع موصول ہوئی کہ دراندازی کے ذریعے ملی ٹینٹوں کا ایک گروپ اس طرف آنے میں کامیاب ہوا جس کے پیش نظر ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے گئے۔

موصوف ترجمان کے مطابق علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔

اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظارہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img