گرو ہرگوبند جی جینتی: منوج سنہا کی لوگوں کو مبارکباد

گرو ہرگوبند جی جینتی: منوج سنہا کی لوگوں کو مبارکباد
سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شری گرو ہرگوبند جی کے پرکاش پارو کے موقع پر لوگوں کو مباکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ گروجی حوصلے، سماجی انصاف اور بے لوث خدمت کی علامت ہیں۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ہفتے کو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں شری گرو ہر گوبند صاحب جی کے پرکاش پارو کے موقع پر لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔
انہوں نے کہا: ‘گروجی حوصلے، سماجی انصاف اور بے لوث خدمت کی علامت ہیں۔
ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ‘آئیے گرو ہر گوبند جی کے نیک نظریات کی پیروی کرنے کا عزم کریں اور خود کو انسانیت کے مقصد کے لئے وقف کریں’۔
بتادیں کہ گرو ہر گوبند سنگھ سکھ مذہب کے دسویں گرو ہیں۔ ان کے یوم پیدائش کے موقع پر بھارت کی ریاست پنجاب میں صبح سے ہی گرودواروں میں گربانی اور کیرتن کیا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.