نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے درمیان پٹرول اور ڈیزل کی گھریلو قیمتیں آج جوں کی توں رہیں جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول کی قیمت 94.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 87.62 روپے فی لیٹر رہی۔
تیل کی مارکیٹنگ کی ایک بڑی کمپنی ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ نرخوں کے مطابق آج ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں ان کی قیمتیں جوں کی توں رہنے کے ساتھ ممبئی میں پٹرول 104.21 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.15 روپے فی لیٹر رہا۔
عالمی سطح پر امریکی خام تیل ہفتے کے آخر میں 0.86 فیصد گر کر 80.59 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔ اسی طرح لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 0.75 فیصد کمی کے ساتھ 85.07 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔
ملک کے چار میٹروز میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل تھیں۔