نئی دہلی: مسٹر جگت پرکاش نڈا نے منگل کو صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کا چارج سنبھالا۔
وزارت کے سکریٹری اپوروا چندرا اور دیگر سینئر افسران نے نرمان بھون میں واقع وزارت کے دفتر میں مسٹر نڈا کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر وزارت میں وزیر مملکت انوپریہ پٹیل اور پرتاپراؤ گنپتراؤ جادھو بھی موجود تھے اس کے بعد شرم شکتی بھون میں مسٹر نڈا نے کیمیکل اور فرٹیلائزر کی وزارت کا چارج سنبھالا۔
اس موقع پر مسٹر نڈا نے سینئر افسروں کے ساتھ میٹنگ کی اور وزارت سے متعلق مسائل کی تازہ ترین صورتحال سے واقفیت حاصل کی ۔
قبل ازیں مسز پٹیل اور مسٹر جادھو نے اپنے دفاتر میں چارج سنبھال لیا۔