پیر, اکتوبر ۱۴, ۲۰۲۴
12.2 C
Srinagar

اہلیان جموں وکشمیراپنی من پسند حکومت بنائیں گے

اسمبلی انتخابات کی کوئی تاریخ طے نہیں،لاگوضابط اخلاق ختم: راجیو کمار اگروال

نیوزڈیسک

سری نگرچیف الیکشن کمشنر راجیو کمار اگروال نے جمعرات کو انتخابی ضابط اخلاق ختم کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیرمیں ابھی اسمبلی انتخابات کی کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے۔چیف الیکشن راحیو کمارنے ایک انٹرویو میں کہاکہ جموں وکشمیرکے لوگ اپنی من پسندحکومت منتخب کرنے کا موقعہ دیکھیں گے۔انہوںنے کہاکہ جموں وکشمیرمیں آئندہ اسمبلی انتخابات کی کوئی تاریخ طے نہیں کی تاہم انہوں نے یہ کہا کہ ہم انتخابات کریں گے اور لوگوں کو ان کے انتخابات کے ذریعے حکومت بنانے کا موقع ملے گا۔راجیو کمار نے کہاکہ ہم نے 12مارچ کو کشمیرکا دورہ کرکے وہاںکی صورتحال اورانتظامیہ کی جانب سے انتخابات کی تیاریوںکا جائزہ لیاتھا۔چیف الیکشن راحیو کمار نے کہاکہ ہر جگہ انتخابات ہونگے اورجموں وکشمیرمیں بھی اسمبلی انتخابات کرائے جائیں گے تاکہ وہاں کے لوگ اپنے ووٹ کے ذریعے حکومت بنائیں گے۔اس دوران چیف الیکشن کمیشنرنے کہاکہ فی الحال الیکٹرانک ووٹنگ مشینوںکو آرام ملے گا۔انہوںنے کہاکہ اب تھوڑے دن الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں آرام کریں گے اورپھر ان سے کام لیاجائے گا۔ایک اہم اعلان کے بطور چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار اگروال نے کہاکہ ملک میں لاگو ضابطہ اخلاق یاالیکشن کوڈ آف کنڈکٹ ختم کردیاگیا ہے اورالیکشن کمیشن کی طرف سے اس سلسلے میں اطلاع جاری کی گئی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img