12ویں جماعت کے امتحانی نتائج کااعلان

12ویں جماعت کے امتحانی نتائج کااعلان

لڑکیوں نے پھر مارا میدان ،آرزو رفیق نے لی تیسری پوزیشن

نیوزڈیسک

سرینگر:جموں وکشمیربورڈآف اسکول ایجوکیشن (بوس)کی جانب سے 12ویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کو جمعرات کی شام منظرعام پرلایاگیا ،جس کے مطابق 74فیصد ا±میدوار امتحان پاس کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔طلباءمیں کامیابی کی شرح 72فیصد جبکہ طالبات میں امتحان پاس کرنے کی شرح اسے پانچ فیصد زیادہ یعنی77فیصد رہی۔آرزو رفیق دختر محمد رفیق لون ساکنہ عمر ہیر بژھ پورہ سرینگر جوکہ گورنمنٹ گرلز ہائر اسکینڈری اسکول صورہ سرینگر میں زیر تعلیم تھی، نے سائنس مضمون میں تیسری پوزیشن حاصل کی ۔آر زو نے 98.4فیصد کیساتھ 492نمبرات کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔یاد رہے کہ آرزو رفیق پہلے نیٹ امتحان میں پاس ہوگئی ہیں اور ان کا انتخاب میڈیل سیٹ کے لئے ہوچکا ہے ۔ایشین میل کے مدیر اعلیٰ رشید راہل سمیت جملہ اراکین نے آرزو رفیق کو مبارکباد پیش کی ہے ۔کل 93ہزار340طلباءاور طالبات نے بارہویں جماعت کے سالانہ امتحان میں حصہ لیا،جن میں سے 69ہزار385کامیاب قرار دئیے گئے ہیں۔اوریوں کامیابی کی مجموعی شرح74فیصد ریکارڈکی گئی ہے۔کل25ہزار 435طلباءاور طالبات نے امتیازی پوزیشن میں امتحان پاس کیا ،33ہزار437طلبہ نے فسٹ ڈویڑن حاصل کیا جبکہ 10ہزار318طلبہ نے سیکنڈ ڈویڑن میں امتحان پاس کیااور 195ا±میدوار تھرڈڈویڑن میں پاس ہوئے۔ایک یا ایک سے زیادہ مضامین میں ناکام رہنے والے ا±میدواروںکی کل تعداد22 ہزار921 رہی جبکہ فیل یاناکام ہونے والے طلبہ کی کل تعداد1034رہی۔اس دوران معلوم ہواکہ چاروں فیکلٹیز یعنی سائنس ،ہوم سائنس ،کامرس اور آرٹس میں پہلی یاامتیازی پوزیشن حاصل کرنے والی کل پانچ طالبات ہیں ،جن میں آرٹس میں باسنا شاہ نے 495یعنی 99فیصد نمبرات حاصل کئے۔سائنس فیکلٹی میں ادیبہ محمدنامی طالبہ نے 494یعنی98.8فیصد نمبرات حاصل کرکے امتیازی پوزیشن پائی۔ہوم سائنس فیکلٹی میں عائنین نیازی نامی طالبہ نے 494یعنی 98.8فیصد نمبرات حاصل کرکے امتیازی پوزیشن پائی جبکہ کامرس فیکلٹی میں دو طالبات آمنہ رشیداور وفافیروز نے 493یعنی 98.6فیصد نمبرات لیکر امتیازی پوزیشن پرقبضہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.