اتوار, نومبر ۱۰, ۲۰۲۴
9.4 C
Srinagar

کشمیر: سیاحتی مقام گلمرگ میں آتشزدگی، مندر کو نقصان پہنچا

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں واقع شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں بدھ کی علی الصبح آگ کی ایک واردات میں ایک مندر کو شدید نقصان پہنچا۔محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا کہ سیاحتی مقام گلمرگ میں بدھ کی علی الصبح قریب چار بجے شیو مندر میں آگ نمودار ہوئی جس کے نتیجے میں مندر کو شدید نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہونے کے بعد فائر ٹنڈرس جائے موقع پر پہنچے اور پولیس اور مقامی لوگوں کی مدد سے آگ کو قابو میں کر لیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں تاہم اس واردات میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
بتادیں کہ گلمرگ میں ایک پہاڑی پر واقع یہ مندر سال 1915 میں مہاراجہ ہری سنگھ کی اہلیہ موہنی بھائی سیسودھایہ نے تعمیر کر وایا تھا۔
 

Popular Categories

spot_imgspot_img