سری نگر: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع مشہور سیاحتی مقام سونہ مرگ میں اتوار کو تھجواس گلیشئر کا ایک حصہ ڈہہ جانے کے بعد لاپتہ ہونے والے مقامی مزدور کی لاش پیر کی صبح نالہ سندھ سے بر آمد کی گئی۔
بتادیں کہ سونہ مرگ میں اتوار کو تھجواس گلیشئر کا ایک حصہ ڈہہ جانے کے نتیجے میں دو سیاحوں کو بچایا گیا تھا جبکہ ایک مقامی مزدور لاپتہ ہوا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ حادثہ پیش آںے کے فوراً بعد پولیس، ایس ڈی آر ایف، فوج اور مقامی رضاکاروں کی طرف سے لاپتہ مزدور کی تلاش کے لئے وسیع پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ تاریکی کی وجہ سے رات کو ملتوی رہنے کے بعد آپریشن کو پیر کی صبح بحال کر دیا گیا اور اس دوران محنت شاقہ کے بعد لاپتہ مزدور کی لاش نالہ سندھ سے بر آمد کی گئی۔
متوفی کی شناخت منظور احمد خان ولد محمد یوسف خان ساکن ہاکنار گنڈ کے بطور ہوئی ہے۔