اننت ناگ – راجوری لوک سبھا پولنگ کے لئے ہر لحاظ سے تیار

سری نگر:جموں وکشمیر کی پانچ لوک سبھا سیٹوں میں سے آخری اننت ناگ – راجوری لوک سبھا سیٹ 20 امید واروں کے قسمت کے فیصلے کے لئے 25 مئی یعنی ہفتے کو پولنگ کے لئے ہر لحاظ سے تیار ہے بتادیں کہ جموں وکشمیر کی چار لوک سبھا سیٹوں میں سے اودھم پور سیٹ کے لئے 20 اپریل، جموں سیٹ کے لئے 26 اپریل، سری نگر سیٹ کے لئے 13 مئی اور بارہمولہ لوک سبھا سیٹ کے لئے 20 مئی کو پر امن طریقے سے پولنگ ہوئی جن میں اودھم پور، جموں، سری نگر اور بارہمولہ سیٹوں کے لئے پولنگ کی مجموعی شرح بالترتیب 68 فیصد، 72 فیصد، 38 فیصد اور 59 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

اننت ناگ – راجوری سیٹ کے لئے پہلے پولنگ کی تاریخ 7 مئی مقرر کی گئی تھی تاہم بعض پارٹیوں بشمول بی جے پی، اپنی پارٹی وغیرہ کی گذارش پر موسمی صورتحال اور مغل روڈ بند رہنے کے پیش نظر اس سیٹ کی پولنگ کو موخر کیا گیا تھا اور پولنگ کی نئی تاریخ 25 مئی مقرر کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.