منگل, ستمبر ۱۰, ۲۰۲۴
17.4 C
Srinagar

سانبہ میں دلدوز سڑک حادثہ دو افراد جاں بحق

جموں:جموں وکشمیر کے سانبہ میں بدھ کے ر وز تیز رفتار ٹرک نے سکوٹی کو ٹکر ماری جس وجہ سے دو افراد کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔اطلاعات کے مطابق سانبہ میں فلائی آور پر تیز رفتار ٹرک نے مخالف سمت سے آرہے ایک موٹر سائیکل کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دیا۔
متوفین میں سے ایک کی شناخت بابا بھیم ساکن نروال بائی پاس کے بطور ہوئی ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img