کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

کشتواڑ: جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.4 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ زیر زمین اس کی گہرائی 30 کلو میٹر تھی۔
نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق کشتواڑ میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک بجکر 33 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.4 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ زیر زمین اس کی گہرائی 30 کلو میٹر تھی۔
تاہم زلزلے سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔
قبل ازیں اس ضلع میں ماہ اپریل کی 18 تاریخ کو زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔
بتادیں کہ جموں وکشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک زون پانچ اور چار میں آتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.