وادی بھر میں سیلابی صارتحال درپیش

وادی بھر میں سیلابی صارتحال درپیش

سجاد لون کی ایل انتظامیہ سے تمام محکموں کو متحرک کرنے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اپیل

 

سرینگر: پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد لون نے آج وادی کشمیر میں سیلاب جیسی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ نشیبی علاقوں میں رہنے والے مقامی لوگوں کی حفاظت کے لیے کوششیں تیز کرے اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کریں
سرینگر میں جاری ایک بیان میں سجاد لون نے کہا کہ خراب موسمی حالات نے پوری وادی تباہی مچا دی ہے، کشمیر ڈویژن کے دیہات اور قصبوں کے زیر آب آنے کی اطلاعات ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے کپواڑہ، بانڈی پورہ، سوپور اور یہاں تک کہ سری نگر شہر کے کچھ حصوں سمیت مختلف اضلاع سے کالیں موصول ہو رہی ہیں، جہاں لوگوں کو بڑے پیمانے پر پانی جمع ہونے کا سامنا ہے۔ جان و مال کو شدید خطرہ ہے، اس صورتحال کو نمٹنے کے لیے انتظامیہ کو ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔

مسٹر لون نے لیفٹیننٹ گورنر کی قیادت میں انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ تمام محکموں کو فوری اور مؤثر طریقے سے صورتحال سے نمٹنے کے لیے متحرک کریں اور ساتھ ہی ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس کی ٹیموں کی تیاری پر زور دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی کے کارکن بھی اس سیلاب جیسی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور متعلقہ حلقوں کو زمین پر موجود مقامی لوگوں کی حالت زار سے آگاہ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ہمیں رابط اور چوکسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس صورتحال سے نکل آئیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.