جمعہ, ستمبر ۱۲, ۲۰۲۵
18.6 C
Srinagar

بانڈی پورہ میں دو افراد کے خلاف پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج:پولیس

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں پولیس نے ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں دو افراد کے خلاف پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ بانڈی پورہ پولیس نے ملک دشمن سرگرمیوں میں مسلسل ملوث ہونے کے الزام میں دو افراد کے خلاف پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
ملزموں کی شناخت غلام الدین وار ولد مرحوم حبیب اللہ وار ساکن نائید کھائی سمبل اور فردوس احمد خان ولد محمد ایوب خان ساکن وارڈ نمبر 6 نبرہ پورہ بانڈی پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ملزموں کو کوٹ بلوال جیل جموں میں بند رکھا گیا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img