مغل روڈ پر یکطرفہ ٹریفک بحال

مغل روڈ پر یکطرفہ ٹریفک بحال
سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر یکطرفہ ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی۔بتادیں کہ مغل روڈ کو قریب دس روز قبل برف باری کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔ٹریفک حکام نے بتایا کہ تاریخی مغل کو یکطرفہ ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے کھول دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کو پونچھ سے شوپیاں کی طرف چلنے کی اجازت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ روڈ پر پیر کی گلی سمیت کئی مقامات پرتازہ برف باری ہوئی تھی جس کو صاف کیا گیا۔
ادھر وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.