دریائے جہلم ، جھیل ڈل اور دوسرے آبی ذخائر کے نزدیک رہائش پذیر لوگوں کے لئے ایڈوائزری جاری

دریائے جہلم ، جھیل ڈل اور دوسرے آبی ذخائر کے نزدیک رہائش پذیر لوگوں کے لئے ایڈوائزری جاری

سری نگر:اگلے دو دنوں کے دوران بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر ضلع انتظامیہ سری نگر نے خاص طور پر آبی ذخائر کے نزدیک آباد علاقوں کے لئے ایڈوائزری جاری کی ہے۔
ٓمحکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے بیچ ضلعی انتظامیہ سری نگر نے جمعرات کو ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہاکہ دریاوں ، ندی نالوں کے نزدیک رہائش پذیر لوگ آبی ذخائر کے نزدیک جانے سے گریز کریں۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات نے 18سے 20اپریل تک موسلا دھار بارشوں کی پیشین گوئی کی ہے جس کے پیش نظر دریائے جہلم اور ندی نالوں کے نزدیک رہائش پذیر لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ آبی ذخائر کے نزدیک جانے سے پرہیز کریں ۔
ایڈوائزری میں لوگوں کو موسم کی بہتری تک ضلعی انتظامیہ کی ایڈوائزری پر من وعن عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ سری نگر کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں ریت اور باجری نکالنے والوں ، جھیل ڈل اور دریائے جہلم میں بوٹ ، کشتیوں اور شکارا کے ذریعے سفر کرنے والوں سے کہا گیا ہے کہ متعلقہ محکمہ کے ساتھ موسمی صورتحال کی تصدیق سے پہلے دریاوں اور ندی نالوں کو عبور کرنے کی کوشش نہ کریں۔
عوام الناس سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی جانکاری کے لئے ایمرجنسی آپریشن سینٹر سری نگر اور پولیس کنٹرول روم کشمیر کے ساتھ رابط قائم کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.