شوپیاں میں کمسن لڑکا غرقاب

شوپیاں میں کمسن لڑکا غرقاب

سری نگر:جنوبی ضلع شوپیاں کے زوورا گاوں میں کمسن لڑکا پیر پھسل جانے کی وجہ سے غرقاب ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز شوپیاں کے زوورا گاوں میں کمسن لڑکا عاقب احمد ڈار واٹر کنال میں جاگرا ، اگر چہ مقامی لوگوں نے فوری طورپر کمسن کو پانی سے باہر نکال کر ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
معلوم ہوا ہے کہ جوں ہی کمسن لڑکے کی لاش اس کے آبائی گاوں پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا، خواتین سینہ کوبی کرنے لگیں بعدا زاں اس کو پر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد لحد کیا گیا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.