سری نگر میں کشتی ڈوب جانے کا واقعہ: 4 بچوں کی موت، کئی لاپتہ، بچائو آپریشن جاری

سری نگر میں کشتی ڈوب جانے کا واقعہ: 4 بچوں کی موت، کئی لاپتہ، بچائو آپریشن جاری

سری نگر:سری نگر کے بٹوارہ گنڈ تل علاقے میں منگل کی صبح کچھ لوگوں اور بچوں سے بھری ایک کشتی دریائے جہلم میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 4 بچوں کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ کئی افراد ہنوز لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لئے بڑے پیمانے پر بچائو آپریشن جاری ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بٹوارہ گنڈ تل علاقے میں منگل کی صبح کچھ لوگوں اور بچوں سے بھری ایک کشتی دریائے جہلم میں ڈوب گئی۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ پیش آتے ہی لوگ جائے واردات پر جمع ہوئے اور بچائو آپریشن شروع کر دیا اور اس دوران ایس ڈی آر ایس کی ٹیمیں بھی پہنچ گئیں اور ریسکو آپریشن میں جٹ گئیں ہیں۔
شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال سری نگر کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر مظفر زرگر نے یو این آئی کو بتایا کہ ہمارے پاس اب تک سات بچوں کو لایا گیا جن میں سے 4 کی موت واقع ہوئی جبکہ تین کی حالت مستحکم ہے جن کو ہسپتال میں داخل کیا گیا۔
بتادیں کہ گذشتہ دنوں سے ہو رہی موسلا دھار بارشوں کے باعث دریائے جہلم میں پانی کی سطح بڑھ گئی ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.