بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

سری نگر: منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کریری علاقے میں ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔

منشیات فروش کی شناخت اشتیاق احمد وانی ولد غلام محمد وانی ساکن واری پورہ بالا کے طور پر کی گئی ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن کریری کی ایک پولیس پارٹی نے کریری کے گوجی کراسنگ پر ناکے کے دوران ایک شخص کو روکا۔

انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 50 گرام چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن کریری میں بند رکھا گیا۔

بیان میں گرفتار منشیات فروش کی شناخت اشتیاق احمد وانی عرف جانا ولد غلام محمد وانی ساکن واری پورہ بالا کے طور پر کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کریری میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ بارہمولہ پولیس نے ضلع میں سال رواں کے پہلے تین مہینوں کے دوران این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 58 مقدمے درج کرکے 11 سخت گیر منشیات فروشوں سمیت 91 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کی تحویل سے زائد از ایک کروڑ روپیے مالیت کا نشہ آور مواد بھی بر آمد کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.