بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

بڈگام میں چوری کا معاملہ حل، چوری شدہ نقدی رقم بر آمد، ملزم گرفتار:پولیس

سری نگر: وسطی ضلع بڈگام کے سویہ بگ علاقے میں پولیس نے چوری کے ایک معاملے کو حل کرکے چوری شدہ نقدی رقم کو بر آمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سویہ بگ پولیس پوسٹ کو سویہ بگ کی رہنے والی ایک خاتون کی طرف سے شکایت موصول ہوئی کہ کچھ نامعلوم افراد اس کے گھر میں گھس گئے اور کچھ نقدی رقم اور سونے کے زیوارات اڑا لے گئے۔انہوں نے کہا کہ اس شکایت پر متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن بڈگام میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئیں۔
بیان میں کہا گیا کہ تحقیقات کے دوران کئی مشکوک افراد کو پوچھ تاچھ کے لئے طلب کیا گیا۔انہوں نے کہا: ‘پوچھ تاچھ کے دوران فرقان احمد ملک ولد منظور احمد ملک ساکن سویہ بگ نامی ایک مشتبہ نے چوری میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا اور اس کے انکشاف پر 65 ہزار روپیے نقدی بر آمد کئے گئے۔ان کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کیا گیا اور اس سلسلے میں مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img