بارہمولہ: منشیات فروشوں کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی ضلع بارہمولہ میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد کو قرق کر دیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ بارہ مولہ پولیس نے فاروق احمد میر ولد غلام محی الدین میر ساکن زاسپور ہ ٹنگمرگ نامی بد نام زمانہ منشیات فروش کی 20لاکھ روپیہ مالیت جائیداد کو منسلک کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کے متعلقہ دفعات کے تحت انجام دی گئی اور اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن ٹنگمرگ میں ایف آئی آر زیر نمبرات 50/19,55/23اور کنزر تھانے میں 142/22کے تحت مقدمات درج ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ بارہ مولہ پولیس کی طرف سے تحقیقات کے دوران اس جائیداد کی شناخت غیر قانونی طور حاصل شدہ جائیداد کے طور پر ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا: ‘یہ جائیداد پہلی نظر میں منشیات فروش کی طرف سے نشہ آور اور ادویات اور سائیکو ٹراپک مواد کی غیر قانونی اسمگلنگ سے حاصل کی گئی تھی’۔




