جمعرات, دسمبر ۴, ۲۰۲۵
2.7 C
Srinagar

اقوام متحدہ نے پائیدار ترقی کے لیے محفوظ اے آئی نظام کی قراردادکو اپنایا

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے جمعرات کو پائیدار ترقی کے لیے محفوظ، سکیوراور قابل اعتماد مصنوعی ذہانت ( اے آئی) نظام کو فروغ دینے کے لیے ایک قرارداد کو اپنایا۔
یہ قرارداد محفوظ، مضبوط اور قابل اعتماد ا ے آئی نظام کے اسٹینڈرڈ کو بڑھاوا دینے ، ڈیجیٹل تبدیلی اور ان کے فوائد تک مساوی رسائی کی ضرورت پر زور دیتی ہے، جس سے پائیدار ترقی حاصل کی جاسکے اور خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کے لیے دیگر مشترکہ عالمی چیلنجوں سے نمٹاجاسکے۔

یہ قرار داد اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور تمام شعبوں اور ممالک کے متعلقین کو محفوظ، سکیور اور قابل اعتماد اے آئی نظام سے متعلق ریگولیٹری اور گورننس کے طریقوں اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور حمایت کرنےکے لئے مدعو کرتی ہے۔

قرارداد میں اس بات پر زور دیتی ہے کہ اے آئی نظام سے پورے دورِ حیات میں انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کا احترام، تحفظ اور فروغ کیا جانا چاہیے۔

یہ اے آئی حکمرانی کے شعبے میں ہونے والی پیشرفت پر بات چیت جاری رکھنے کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے تاکہ بین الاقوامی تناظر اے آئی نظاموں کی ترقی اور استعمال کے ساتھ ہم آہنگ رہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img